بھٹکل:28؍جون(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں عوام الناس کو جانکاری دی گئی ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع اور تعلقہ پنچایت کے عام انتخابات کے تعلق سے رائے دہندگان کی حتمی فہرست 28جون 2021کو بھٹکل تحصیلدار دفتر سمیت جالی پٹن پنچایت بھٹکل اور متعلقہ ووٹنگ بوتھوں پر چسپاں کی گئی ہیں، انہوں نے ووٹروں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ چسپاں شدہ فہرست کا جائزہ لیں ۔
تحصیلدار نے پریس ریلیز میں عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ جگہوں پر پہنچ کر رائے دہندگان کی فہرست کاجائزہ لیں، اپنے نام اور اڈرس وغیرہ کی جانچ کریں، اگر کوئی شکایت ہو تو یکم جولائی سے پہلے پہلے مناسب دستاویزات کے ساتھ بھٹکل تحصیلدار دفتر میں تحریری شکایت داخل کریں اور ضروری تصحیح کرائیں۔